اسلام آباد ائیرپورٹ پرسعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کسٹم حکام اوراے ایس ایف کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کسٹم حکام اوراے ایس ایف کے اہلکاروں نے ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے پرایک مسافرکی تلاشی کے دوران اس کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر کا نام نور ہے اور وہ سوات کا رہائشی ہے، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جارہا تھا، ملزم نے برآمد کی گئی ہیروئن اپنے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے