خاتون نےتیراکی کے دوران بچے کو جنم دیدیا

مصر میں ایک خاتون نے تیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے کر حیران کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سمندر میں تیراکی کے دوران بچے کو جنم دینے کا واقعہ مصرمیں پیش آیا مگرخاتون کا تعلق روس سے بتایا جاتا ہے۔ جنوبی جزیرہ نما سیناء گورنری میں بحر الاحمرکے ساحل کے قریب تیراکی کے دوران پیدا ہونے والا بچہ صحت مند ہے اور اس کی ماں بھی خیریت سے ہیں۔ سمندر میں بچے کی پیدائش میں خاتون کو اس کے ایک ڈاکٹر معاونت فراہم کی۔پانی میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد اور حیرت انگیز تجربہ تھا، جیسے ہی وہ تیراکی کے لیے سمندر میں اتری تو اسے بچے کی تکلیف شروع ہوگئی تھی مگر اس نے باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس نے پانی کے اندر ہی اپنے طبی معاون کی مدد حاصل کی۔ خاتون نے مزید کہا کہ جب وہ تیراکی کے لباس میں بچے کو جنم دینے کے بعد پانی سے باہر آئی تو اس کے معاون نے نومولود کو پانی سے باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے