محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، پی سی بی نے تصدیق کردی

فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا جب کہ پی سی بی نے بھی اس کی تصدیق کردی

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 5 سال بعد برطانیہ کی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر کھیلیں گے جب کہ انہیں ویزہ بھی مل گیا جس کی تصدیق پی سی بی نے بھی کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بجائے فاسٹ بولر نے برطانوی ویزے کی درخواست مکمل دستاویزات کے ساتھ خود جمع کرائی تھی۔ ویزہ ملنے کے بعد محمد عامر 18 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے محمد عامر کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت ویزہ ملنے سے مشروط کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے