نیپال کا خونی ائیرپورٹ ایک اور مسافر طیارہ نگل گیا، 50 افراد ہلاک

نیپال میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے اور ائیر پورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی، ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارے میں موجود دیگر افراد اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیپال کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، حادثے کے بعد ایئر پورٹ کی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

لندن: وزراء کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روکنےکا وعدہ عدالت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے