چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس آج دس بجے پارلیمنٹ میں ہوگا جس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔ حلف کے بعد اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا جائیگا جس کے دوران چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارم جمع کرائے جائیں گے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے لئے سینیٹ کا اجلاس دوبارہ چار بجے ہوگا جس میں سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائیگا جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے