پشاور اور نوشہرہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کااحتجاج

پشاور:،نوشہرہ شدید گرمی اور روزے کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پشاور اور نوشہرہ میں شہریوں کے میٹر گھما دیئے۔ کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ اور باڑہ روڈ مظاہروں کےباعث میدان جنگ بنے رہے۔ ٹریفک بند اور ٹائرجلا کر مظاہرین نے بجلی کی بندش کے خلاف اپنا غصہ نکالا۔

تفصیلات کےمطابق پشاوراورنوشہرہ  میں درجہ حرارت بڑھا تو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا پارہ بھی چڑھ گیا۔ کہیں رکاوٹیں کھڑی کرکے تو کہیں ٹائر جلا کر اور کہیں ڈنڈے اٹھائےسڑکوں پرنکل آئے اوراحتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

پشاور: فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے