کوئٹہ : لاء کالج کےپرنسپل امان اللہ اچکزئی کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق لاءکالج کے پرنسپل امان اللہ اچکزئی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تدفین میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت وکلاءاور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لاءکالج اینڈ یونیورسٹی کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزراءارکان اسمبلی اعلی سول و فوجی افسران اور وکلاءسمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امان اللہ اچکزئی کی تدفین انکے آبائی قبرستان سبزل روڈ میں کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن, کاحق, ہے کہ وہ, حکومت کی تبدیلی کی بات, کرے

اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرے

کوئٹہ: جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے