ترکوں کو اونٹوں کا ریوڑ کہنے والا جرمن سیاست دان مستعفی

جرمن صوبے سیکسینی انہالٹ میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی کے سربراہ پوگینبرگ پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوگینبرگ کو کچھ ایام قبل جرمنی میں آباد ترک نسل باشندوں کو اونٹوں کا ریوڑ‘ اور زیرہ فروش کہنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ پوگینبرگ سیکسنی انہالٹ میں اپنی جماعت کے چیرمین کے عہدے پر فائز تھے۔پوگینبرگ نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے اس حد تک دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا کہ مجھے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔مرکزی جرمن شہر ماگدیبرگ میں پارلیمانی سیشن میں اپنی تقریر میں استعفے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مغربی ایشیا میں امریکہ کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے پر روس کی تنقید

مغربی ایشیا میں امریکہ کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے پر روس کی تنقید

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مغربی ایشیا میں امریکہ کے کشیدگی پیداکرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے