مسٹر بین اپنی بیگم سے جنگ ہار گئے، بالآخر ہتھیار ڈال دئیے

لندن: مسٹربین کے نام سے تو آپ واقف ہی ہوں گے؟ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوئے اور اس کی خاطر اپنی اہلیہ سنیٹرا ساسٹری کو طلاق دے کر اپنی 25سالہ شادی ختم کر ڈالی۔ اب طلاق کے تصفیے میں مسٹربین نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور سنیٹرا کو اپنی محبوب ترین چیز دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مسٹر بین نے برطانیہ کے کوٹس ووڈز کے علاقے میں بڑے چاﺅ سے ایک عالیشان لگژری گھر تعمیر کرایا تھا جس پر 1کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 53کروڑ روپے) لاگت آئی تھی۔ اب وہ طلاق کے تصفیے میں یہ گھر اپنی سابق اہلیہ 55سالہ سنیٹرا ساسٹری کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 63سالہ روان اٹکنسن المعروف مسٹر بین کی کچھ عرصہ قبل 34سالہ اداکارہ لوئس فورڈ سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ جب ان کی ملاقاتیں منظرعام پر آئیں تو مسٹربین نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی اور اس وقت وہ لوئس فورڈ کے ساتھ اپنے لندن میں واقع 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً76کروڑ 64لاکھ روپے) مالیت کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔مسٹربین کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ”ہمیں یہ سن کر بہت حیرت ہوئی کہ مسٹربین اپنا خوابوں کا گھر سابق اہلیہ کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اس گھر کی تعمیر کے لیے انہوں نے 10سال تک جدوجہد کی اور کئی ہمسایوں سے قانونی جنگ بھی لڑی۔“

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے