امریکہ کی عالمی ساکھ ختم ہوجائیگی، یورپی یونین نے انوکھا اعلان کرکے دنیا کو حیرت زدہ کردیا

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی پالیسیوں کو تباہ کن اور تخریبی قرار دیدیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امور خارجہ فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی تجارتی پالیسی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کی جانے کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی،انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں تباہ کن ہیں اور ان سے عالمی سطح پر امریکہ کی سیاسی ساکھ ختم ہو کر رہ جائے گی۔انہوں نے امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی جنگ کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے تمام فریقوں کو نقصان پہنچے گا۔یورپی یونین امریکی صدر کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرے گی۔انہوں نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ اعلان ان کے لیے غیر متوقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رابرٹ او برائن امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی مقرر

رابرٹ او برائن امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی مقرر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے حال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے