کبوتر چوری کا الزام، مالک مکان کے تشدد سے ایک بھائی جاں بحق، ایک زخمی

وزیر آباد میں پانچ روزقبل مالک مکان کی چھت سے کبوتر چوری ہونے کا الزام کرائے دار نوجوان خاور پر لگایا گیا۔ خاور کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے خاور کے خلاف تھانے میں درخواست دے کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے پہلے خود تین روز خاور کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم تفتیش میں چوری ثابت نہ ہونے پر خاور کو رہا کر دیا تھا، جب مالک مکان کو پتہ چلا کہ پولیس نے خاور کو چھوڑ دیا ہے، تو غصے میں آگ بگولا مکان مالک عزیز اپنے دوست حسنین کےساتھ مل کر خاور کو آبادی سے دور ڈیرے پر لے گیا اور 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے کبوتر چوری کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا۔ خاور چوری کا اعتراف کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا تو اسے ڈنڈے مار مار کر لہولہان کر دیا۔ اس سے متعلق جب اہل خانہ کو پتہ چلا تو وہ نوجوان کو چھڑانے آئے، جس پر ملزمان نے خاور کے بھائی فیصل کو بھی مارا اور فرار ہو گئے۔ خاور کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کے خلاف اہل خانہ سڑکوں پرنکل آئے اور رات دیر تک احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے