دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ طے پاگئی؟ ٹویٹر پر ہنگامہ سا برپا ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور بھارتی اداکارہ اور اداکار کی شادی کا موضوع مل گیا اور اب وہ کھل کر اس پر بات چیت کر رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ انٹر نیٹ پر رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ طے ہونے سے متعلق طوفان برپا ہے تاہم اس کی صداقت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتاہے۔ رپورٹس بتا رہی ہیں کہ دپیکا اور رنویر کے والدین نے شادی کی تاریخ کا تعین کر لیاہے اور یہ ممکنہ طور پر اگلے تین یا چار مہینوں کے اندر اندر ہی ہے ۔ رپورٹس کا کہناہے کہ دپیکا کے گھر والے رنویر سنگھ کے گھر والوں سے ملنے کیلئے ممبئی آئے اور پوری فیملی نے ایک ساتھ ’وورلی ‘ عشائیہ کیا تاہم اب ٹویٹر پر ایک ہنگامہ سا پر با ہو گیاہے ۔

ایک صارف نے ٹویٹر پر کہا کہ”کیا رنویر اور دپیکا کے گھر والوں نے شادی کی تاریخ فائنل کر لی ہے ؟“جس پر ایک اور صارف میدان میں آیا اور کہنے لگا کہ ان دونوں کی شادی کی تاریخ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ٹویٹر پر یہ بحث بھی شروع ہو چکی ہے کہ جوڑا ’ڈسٹیشن ویڈنگ ‘ کے حق میں دکھائی دیتاہے جبکہ رنویر سنگھ کے گھر والوں نے ممبئی میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے