’میں نے 10 ہزار مردوں سے تعلقات قائم کئے اور ایک ہی نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ان کی بیگمات۔۔۔‘ جسم فروش خاتون نے وہ بات بتادی جو لڑکیوں کو معلوم نہیں ہوتی

کنبرا: آسٹریلیا کی ایک جسم فروش خاتون، جو 10ہزار مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس نے شادی شدہ خواتین کی ایک ایسی کمزور بتا دی ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گوائنتھ مونٹی نیگرو نامی اس 39سالہ خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں نے 12سال جسم فروشی کے دھندے میں گزارے ہیں اوراس دوران 10ہزار سے زائد مردوں کے ساتھ میرے تعلقات قائم ہوئے۔ اس سب کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ جب بات ازدواجی تعلقات کی آتی ہے تو مرد اپنی بیویوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں اور وہ بھی ان کے ہاتھوں میں کھیل جاتی ہیں۔

مونٹی نیگرو نے مزید لکھا ہے کہ ”ہم خواتین اپنے جذبات اور دل کے تابع چلتی ہیں، ہم اپنے دماغ کی بات نہیں سنتیں اور جنسی معاملات میں سوال نہیں اٹھاتیں۔ جب جنسی تعلق کی بات آئے تو ہم پریوں کی کہانی جیسے کرداروں کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ اگر ہم اپنے دماغ کو بند نہ کریں تو ہم مردوں کو اپنے ساتھ کھیلنے سے روک سکتی ہیں۔مرد ہمارے ساتھ یہ سب محض اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم انہیں یہ سب کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔ہم جنسی معاملے پر اپنا کنٹرول ان کے ہاتھ میں دے دیتی ہیں اور خود کو ضرورت مندفریق کی پوزیشن پر لے آتی ہیں۔ہم آج ہی اپنا یہ اختیار واپس لے سکتی ہیں۔ اس کے لیے ہمیں دل کی بجائے دماغ کی سننی ہو گی اور اپنے جذبات کے ہاتھوں مغلوب ہونے سے بچنا ہو گا۔“

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے