بولی وڈ اداکارہ شریا سرن روسی صنعت کار سے شادی کریں گی

بولی وڈ اداکارہ شریا سرن جن کی شادی اور تعلقات گزشتہ چند ماہ سے خبروں میں ہیں ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ آئندہ ماہ مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ خیال رہے کہ شریا سرن نے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات 2001 سے زمانہ طالب علمی سے کی تھی، تاہم 2003 میں انہوں رومانٹک کامیڈی فلم ’تجھے میری قسم‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔

اس کے بعد شریا سرن نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد وہ متعدد بولی وڈ فلموں میں بھی نظر آئیں۔ شریا سرن نے جہاں بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہیں انہوں نے متعدد آئٹم نمبرز پر بھی پرفارمنس کی۔

ان کی معروف بولی وڈ فلموں میں ’اوہ مائی گاڈ‘ اور ’درشیام‘ شامل ہیں، انہوں نے ضلع غازی آباد میں بھی آئٹم گانا گایا۔ اجے دیوگن کے ساتھ 2015 میں ان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’درشیام‘ نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔

شریا سرن کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ اگرچہ ماضی میں اداکارہ اپنی شادی سے متعلق خبریں شائع کرنے اور سوالات پوچھنے پر میڈیا پر برہمی کا اظہار بھی کرچکی ہیں، تاہم اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ مارچ میں شادی کریں گی۔

ہندوستان ٹائمز نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے ’ممبئی مرر‘ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شریا سرن کی شادی کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی ریاست راجستھان کے شہر ادیپور میں آئندہ ماہ 17 سے 19 مارچ تک جاری رہیں گی۔

وہ اپنے دیرینہ غیر ملکی صنعتکار دوست سے شادی کریں گی۔ ان کی شادی روسی کاروباری و اسپورٹس مین اینڈریو کوسوو سے ہوگی، جن کے ساتھ وہ متعدد بار دیکھی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے