اسلام آباد، انتظامیہ نے کھمبے پہ چڑھے شخص کو باحفاظت نیچے اتار لیا

اسلام آباد: اسلام آباد کے سیونتھ ایونیو میں بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کے کھمبے پر چڑھنے والے شخص کو ریسکیو اہلکاروں نے پکڑ کر نیچے اتار لیا ہے۔ اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو کے قریب ایک شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پول پر بیٹھے شخص کو نیچے اتارنے کے لیےامدادی اداروں کو فوری طلب کیا گیا جب کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس بجلی کے کھمبے پر بیٹھے شخص سے مذاکرات کرکے اس کے احتجاج کی وجہ جاننے کی کوشش کرتی رہی لیکن پول پر بیٹھے شخص نے احتجاج کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ پول سے گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تاریں گزرنے کی وجہ سے انتظامیہ نے پول پر بیٹھے شخص کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچانے کے لیے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند کر دی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کوشش کے بعد بالآخر کھمبے پر موجود شخص کو پکڑ کر نیچے اتار لیا۔

یہ بھی پڑھیں

کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا

کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا

اسلام آباد: وزیر اعظم کی امریکا اور سعودی عرب کے دورے پر بھی مشاورت ہوئی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے