معروف ماڈل نوجوان لڑکی کو عرب شہری کو فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، اس کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کیا جانا تھا؟ جان کر ہر لڑکی کانپ اُٹھے

ماسکو: روس کی ایک معروف ماڈل کو ماسکو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے جو ایک لڑکی کو عرب ملک لیجا رہی تھی جہاں اس کے ساتھ ایسا کام ہونے والا تھا کہ جان کر ہر لڑکی کانپ اٹھے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسینیا ستاریکووا نامی یہ ماڈل روس کے ’مس روس‘ مقابلے میں بھی شرکت کر چکی ہے۔ وہ اس 18سالہ لڑکی کو ایک عرب ملک لیجا رہی تھی جہاں اس نے اسے عرب شہری کے ہاتھ فروخت کرنا تھا۔ اس نے لڑکی کو وہاں نوکری کا جھانسہ دے رکھا تھا تاہم پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے انہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 22سالہ کیسینیا کے ساتھ دیگر کئی ماڈلز بھی اس دھندے میں ملوث ہیں، ان میں روس کی 19سالہ سپرماڈل تاتیانا پیترووا بھی شامل ہے اور اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ دونوں ماڈلز ایک ماڈلنگ ایجنسی بھی چلاتی ہیں۔ لڑکی، جسے یہ عرب ملک لیجا رہی تھیں، نے حال ہی میں ماسکو یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل کی ہے۔ انہوں نے عرب شہری کے ساتھ اس کا سودا 19ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 29لاکھ روپے) میں کیا تھا، وہاں لیجا کر اس لڑکی کا پاسپورٹ چھین کر اسے جسم فروشی کے دھندے پر لگایا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

لندن: وزراء کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روکنےکا وعدہ عدالت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے