In this Monday, April 11, 2016 photo, a Pakistan Navy ship berth at Gwadar port, about 700 kilometers (435 miles) west of Karachi. Pakistan. Pakistan's top civilian and military leaders traveled to the country's southwest on Sunday to open a new international trade route by seeing off a Chinese ship that's exporting goods to the Middle East and Africa from the newly built Gwadar port. (AP Photo/Anjum Naveed)

سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر جہاز لنگر انداز

گوادر: سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلاکنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز ہوگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت اور پی این ایس کرار کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا،اس سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب گوادر پورٹ پر منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اورچین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں جبل علی، ا بو ظہبی اور شارجہ سے منسلک کرے گی جب کہ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر پو رٹ اور اس کی طرف آنے والے بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش ریڈی میڈ گارمنٹس تیار کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک

بنگلہ دیش چین کے بعد ریڈی میڈ گارمنٹس تیار کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے