جسم فروش مرد نے 1200 صفحات کی رپورٹ لکھ ڈالی، کیا شرمناک راز بے نقاب کر ڈالے؟ دنیا میں بھونچال آگیا کیونکہ اس میں عیسائیوں کے۔۔۔

روم: اٹلی کے ایک جسم فروش مرد نے 1200صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ لکھ ڈالی ہے جس میں اس نے ایسے شرمناک ترین رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ پوری مغربی دنیا ہل کر رہ گئی ۔ ویب سائٹ standard.co.uk کی رپورٹ کے مطابق فرانسسکو مینجیاکیپرا نامی اس جسم فروش مرد نے اپنی اس رپورٹ میں اٹلی کے 40سے زائد پادریوں کی جنسی زندگیوں سے پردہ اٹھایا ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ چالیس پادری ہم جنس پرست ہیں اور ان میں سے 34کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرانسسکو نے یہ رپورٹ ویٹی کن کو ارسال کر دی ہے جس میں ان پادریوں کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹنگ اور دیگر ثبوت شامل کیے گئے ہیں۔ فرانسسکو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’ان میں سے اکثر پادریوں کے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق کا میں خود عینی شاہد ہوں۔ اس رپورٹ میں میں نے ان پادریوں کے جرم پر نہیں بلکہ گناہوں پر گفتگو کی ہے۔ویٹی کن کو ان میں سے ہر کیس پر تحقیق کرنی چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

مغربی ایشیا میں امریکہ کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے پر روس کی تنقید

مغربی ایشیا میں امریکہ کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے پر روس کی تنقید

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مغربی ایشیا میں امریکہ کے کشیدگی پیداکرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے