” مجھے ابھی ابھی یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کی پیشکش کی گئی کہ ۔۔۔ “ اداکارہ ارمینا خان نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر آپ کے گال لال ہوجائیں گے

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک ’ایسکورٹ ایجنسی‘ کی جانب سے بطور ایسکورٹ کام کرنے کی آفر موصول ہوئی ہے۔ ٹوئٹر پر ارمینا خان نے لکھا کہ انہیں ایک بار پھر ایک ’ ایسکورٹ ایجنسی‘ کی جانب سے بطور ایسکورٹ کام کرنے کی آفر موصول ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایسکورٹ ایجنسیاں کاروباری شخصیات و اعلیٰ عہدیداروں کو مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے خوبصورت لڑکیاں فراہم کرتی ہیں۔ یہ لڑکیاں متعلقہ شخص کے ساتھ پارٹی، کاروباری میٹنگز اور غیر ملکی سفر میں بطور ساتھی جاتی ہیں اس کے علاوہ بعض لڑکیاں جسمانی تعلق بھی قائم کرتی ہیں۔

ارمینا خان نے ایسکورٹ ایجنسی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ بہت ہی پیارے پاگل کے بچو، ایسکورٹس اداکارائیں نہیں ہوتیں اور اداکارائیں ایسکورٹ نہیں ہوتیں، لہٰذا گھٹیا پن دکھانا بند کرو، یا پھر اپنی زندگی میں موجود خواتین کو بھی بتادو کہ تم کتنے گھٹیا ہو‘۔ ارمینا خان نے سخت زبان کے استعمال پر اپنے مداحوں سے معذرت بھی کی اور کہا کہ وہ اپنی زبان پر معافی چاہتی ہیں لیکن انہیں یہ سب کچھ کہنا ہی تھا۔

ارمینا خان کی جانب ایسکورٹ ایجنسی والوں کی کلاس لینے پر ان کے مداح کافی خوش نظر آئے جس کا انہوں نے ٹوئٹر پر اظہار بھی کیا۔ سائلنٹ اسپیکٹیٹر نامی مداح نے ارمینا خان کے اقدام کو سراہا اور اسے عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسن بیچا نہیں جانا چاہیئے۔

عزمو شاہ نے لکھا ’ اف میرے خدایا، مجھے اس قسم کے لوگوں سے نفرت ہے، ارمینا آپ مضبوط رہنا کیونکہ آپ بہترین ہو، مجھے آپ سے محبت ہے‘۔ ذیشان احمد نے ارمینا خان کے جواب کو زبردست قرار دیا اور کہا کہ اگر ایسا جواب نہ دیا جاتا تو بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ماڈلز اور اداکارائیں کمپرومائز کرتی ہیں۔ یو جے نامی صارف نے لکھا کہ جس شخص نے ایسکورٹ کمپنی کی طرف سے آفر کی ہے اس کا نام بتا کر اسے ذلیل کیا جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے