”گزشتہ 15 روز سے بیمار ہوں اور ابھی تک۔۔۔“ بالی ووڈ کے مسلمان اداکار عرفان خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان کئی روز سے بیماری کا شکار ہیں تاہم اب تک ان کی بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی جب کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔ گزشتہ روز عرفان خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی س میں انہوں نے اپنے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے 15 دنوں سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے ہیں۔اداکار نے فلسفیانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب آپ بیزار ہوجاتے ہیں تو زندگی میں آنے والا ایک جھٹکا آپ کو جگا دیتا ہے اور گزشتہ 15 روز سے ان کی زندگی بے یقینی سی ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری فیملی اور میرے دوست اس مرض کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ سب کو بتائیں گے فی الحال وہ خود اپنی بیماری کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ 10 دنوں کے اندر خود ہی بذریعہ پوسٹ بتا دیں گے کہ کونسا خطرناک مرض تشخیص ہوا ہے۔ عرفان خان نے اپنی بیماری کے حوالے سے تمام مداحوں سے درخواست بھی کی کہ کوئی بھی ان کے مرض کے حوالے قیاس آرائیاں اور افواہیں نا پھیلائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی آنے والی نئی ایکشن فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہونگی۔البتہ عرفان خان کی فلم ’بلیک میل‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کریٹی کلہاری نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے