بلاول بھٹو نے عمران خان کو چیلنج کر دیا، پی ٹی آئی خاموش

کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو کراچی آکر الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم سب حساب لیں گے اور 2018ء کے انتخابات میں ہم ماضی کا تمام حساب برابر کردیں گے، ہمارے کارکن دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے، عبداللہ مراد بلوچ آمریت کے دنوں میں شہید کئے گئے تھے، ضیاء الحق کے دور میں بھی ہمارے کارکنان شہید کئے گئے تھے، ہم ایک اور بانی متحدہ نہیں چاہتے، ہم عوام کے مسائل حل کریں گے، پیپلز پارٹی کو کراچی سے کامیاب کرکے دکھائیں گے جب کہ عمران خان کو چیلنج دیتا ہوں کہ کراچی آکر الیکشن لڑیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاناما کے فیصلے پر کہا تھا کہ اداروں میں ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے، سینیٹ کے الیکشن میرٹ پر ہوئے، ن لیگ کے نامزد کردہ سینیٹ امیدوار امیر تھے جب کہ پیپلز پارٹی نے غریب اور نظریاتی کارکنوں کو نامزد کیا تھا، اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیر امیدوار کیوں ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں

اس سال کتے کے کاٹنے کے 60 ہزار کیسز سامنے آئے

اس سال کتے کے کاٹنے کے 60 ہزار کیسز سامنے آئے

کراچی: خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں جنگلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے