حادثے پہ حادثہ، جائے حادثہ پہ مدد کیلئے جانیوالی ایمبولینس بھی حادثے کا شکار، اہلکار شدید زخمی

شبقدر روڈ پر 2 گاڑیوں کے مابین تصادم کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں 3 ریسکیو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں شامل 1122 کی ایک ایمبولینس زخمیوں کو پشاور منتقل کرنے کے بعد دوبارہ جائے حادثہ پر جارہی تھی کہ راستہ میں ان کی گاڑی مخالف سمت سے آںے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ریسکیو کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم دوسری گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈںگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے ہمیں 29 اگست کو پولیو کے حوالے سے جائزاتی اجلاس میں مدعو نہیں کیا

حکومت نے ہمیں 29 اگست کو پولیو کے حوالے سے جائزاتی اجلاس میں مدعو نہیں کیا

پشاور: پورے صوبے میں ویکسین مہم کا آغاز کرنے کی کوئی تُک نہیں بلکہ ضرورت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے