کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے

ممبئی: کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی نئی وین کو اسپیس شپ قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما نے ٹویٹر پر اپنی نئی وینیٹی وین کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے معروف کار ڈیزائنردلیپ چھابڑیا کا شکریہ ادا کیا۔یہاں تک تو سب نارمل رہا لیکن ٹویٹر پر تصاویرسامنے آتے ہی ویب سائٹس کے صارفین نے کپل شرما پر تنقید شروع کردی اور ان کی نئی گاڑی کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کی نئی وین کو’’سپیس شپ ‘‘قرار دے دیا۔

گزشتہ ایک برس سے تنازعات کا شکار کپل شرما کی زندگی ایک بار معمول پر آنے ہی لگی تھی کہ انہیں پی ایس ایل 3 میں شرکت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب وہ اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گے ہیں۔ شاید بھارتی ابھی تک کپل شرما کی پی ایس ایل تھری میں شمولیت پر ناراض ہیں اور ان کی ہر بات پر تنقید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے