رمضان کا چاند نظر آ گیا ،کل پہلا روزہ ہوگا

کراچی: رمضان المبار ک کا چاند نظر آ گیا ہے ،ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آ باد میں رمضان المبار کا چاند نظر آ گیاہے،مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس دوران ملک کے مختلف شہروں سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان کچھ دیر میں ہی متوقع ہے۔چاند نظر آنے کے بعدملک بھر کی مساجد میں نماز تراویح کیلئے اہتمام شروع کر دیا گیاہے ۔رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہوتے ہی بازاروں میں رش لگ گیاہے اور شہری سحری کے اہتمام کیلئے ضروری اشیاءکی خرید وفروخت کیلئے نکل پڑے ہیں ۔

 
 

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے