اداکارہ میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانے کا حکم

فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ کا حکم دے دیا۔عدالت نے متعدد بار عتیق الرحمان کی شہادت پر میرا کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی۔مسلسل عدالتی حکم عدولی پر عدالت نے میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کو جولائی 2009 میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سہانا خان اداکاری کے لئے تیار

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فلم نگری میں فنی کیرئیر کا آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے