گوادرمیں تجارتی جہازوں کی آمدورفت شروع ہونے والی ہے: عاصم باجوہ

گوادر: کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی علم کے حصول میں مضمر ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گوادر میں جی ڈی اے سکول میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ آوران میں کیڈٹ کالج تعمیر کیا جارہا ہے، تربت اور گوادر میں بھی کیڈٹ کالج قائم کریں گے۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہناتھا کہ گوادر کی ترقی بہت قریب ہے، تجارتی جہازوں کی آمدورفت شروع ہونے والی ہے۔

دریں اثناءانسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے جشن سبی میلہ مویشیاں واسپاں کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن کا سورج روشن ہوچکا ہے، قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے غیور عوام امن خوشحالی، ترقی اور ملک و قوم کی رہنمائی کریں۔

ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل کر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کیا جائے، مٹھی بھر رہ جانے والے ترقی مخالف عناصر کو انجام تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

کوئٹہ: میزبان ٹیم 28 سے 31 اکتوبر تک خیبر پختونخوا جبکہ 4 سے 7 نومبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے