اس نے کہا تھا کہ تمہاری بیوی۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر اور کوینٹن ڈی کوک میں ہونے والی شدید لڑائی کی وجہ سامنے آ گئی، کوینٹن ڈی کوک نے وارنر کی بیوی سے متعلق کیا شرمناک بات کی تھی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

ڈربن: ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر ڈریسنگ روم جاتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور جنوبی افریقی کھلاڑی کوینٹن ڈی کوک کے درمیان شدید جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج لیک ہوئی تو ہر طرف ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیوڈ وارنر اس قدر شدید غصے میں کوینٹن ڈی کوک پر برس رہے تھے کہ ساتھی کھلاڑیوں عثمان خواجہ، ٹم پین اور کپتان سٹیو سمتھ نے بڑی مشکل سے انہیں سنبھالا اور ڈریسنگ روم میں لے گئے۔ ابتدائی طور پر تو اس جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کوینٹن ڈی کوک نے ڈیوڈ وارنر کی بیوی ’کینڈس‘ سے متعلق شرمناک بات کی تھی۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کوینٹن ڈی کوک نے ڈیوڈ وارڈز کی اہلیہ کے بارے میں کچھ شرمناک الفاظ کہے جس پر وہ سیخ پا ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ اور دو بچے بھی ان کیساتھ جنوبی افریقہ میں ہی موجود ہیں۔ یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈیوڈ وارنر نے آوازیں سن کر ڈریسنگ روم سے باہر آنے والے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوینٹن ڈی کوک سے کیا کہا لیکن اس معاملے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

منفی خبروں میں صداقت نہیں، پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی: پی سی بی

منفی خبروں میں صداقت نہیں، پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی: پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تمام تر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے