بچوں کی پیدائش میں بھی سنی لیون سب پہ بازی لے گئیں، ایک ہی وقت میں کتنے بچوں کو جنم دیا،،،، جاں کر آپ بھی مبارکباد دینے پہ مجبور ہوجائیںگے

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ ایک سال کے اندر تین بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر ماں بن گئیں اس بار ان کے گھر دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سنی لیون نے اپنے ماں بننے کی خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ دونوں بچوں اشر سنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر کے ساتھ ان کا خاندان مکمل ہوگیا۔ ہم دونوں تین بچوں کے والدین بن کر بہت خوش ہیں اور فخر محسوس کررہے ہیں۔یاد رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ برس باہمی رضامندی سے ایک یتیم بچی گود لی تھی جس کانام نشا کور رکھا گیا تھا۔ تاہم اس بار ان دونوں نے بچے گود لینے کےبجائے سروگیسی کے ذریعے دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا جس کی تصدیق سنی لیون نے ٹویٹر پرکی اور کہا یہ دونوں ہمارے حقیقی بچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا خدا نے ہمیں سروگیسی کے ذریعے دو ننھے فرشتوں سے نوازا ہے جس کے بعد ہمارا خاندان مکمل ہوگیا۔ ہمارے بچے اس دنیا میں کئی ہفتوں قبل آئے تھے لیکن یہ دونوں ہمارے دلوں اور آنکھوں میں کئی برس سے زندہ تھے۔سنی لیون کے شوہر ڈینئل ویبر نے بھی والد بننے کی خوشخبری ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہماری زندگی کااگلا دور میں ، کرن(سنی لیون)، نشا، نواہ اور اشر۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے