لاہور قلندرز کی مسلسل شکست کے بعد فواد رانا کا پہلا انٹرویو، عمر اکمل کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کروہ شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک تمام میچوں میں شکست کھانے کے باوجود لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی لیکن اس موقع پر انہوں نے عمر اکمل کے بارے میں جو کہا، سن کر وہ بھی پانی پانی ہو جائیں گے۔ مسلسل پانچویں شکست کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ کل میری ٹیم ہاری ہے لیکن لاہور جیتا ہے۔ سلمان ارشاد کا ڈیبیو تھا، آغا سلمان کھیلا ہے، تو میرے لئے اطمینان کی بات ہے کہ نیا ٹیلنٹ آگے آ رہا ہے۔ سلمان کا پہلا گیند مصباح الحق کو آﺅٹ کرنا بہت بڑی بات ہے۔

عمر اکمل سے متعلق جب ان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ نوجوان لڑکے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ عمر اکمل کم بیک کرے گا۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدہ اور ناقص کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی لاہور قلندرز ٹیم کے مالک کا ان پر یقین اور اعتماد کا اظہار بڑا پن ہے اور کم از کم اب عمر اکمل کو اپنی کارکردگی بہتر کرتے ہوئے لاہورقلندرز کیلئے کچھ کر دکھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے