خود کو منوانا ایک چیلنج ہے: یامی گوتم

ممبئی: بالی ووڈا داکارہ یا می گوتم نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے بل بوتے پر خود کو منوانا ایک چیلنج ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یامی گوتم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں اور مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے یہ چیلنج قبول کیا اور خود کو فلمی دنیا میں اپنے بل بوتے پر منوایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بلند نظر لڑکی ہوں اور میں بخوبی جانتی ہوں کہ مجھے کہاں جانا ہے۔واضح رہے کہ یامی گوتم ان دنوں شاہد کپور اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے