سپہ سالار 2 روزہ دورے پہ بلوچستان پہنچ گئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف گوادر اور تربت بھی جائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ گوادر اور تربت میں سکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا بھی جائزہ لیں گے اور مقامی زعماء سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین بھی دو روزہ دورے پہ بلوچستان میں ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران تاریخی سبی میلے میں شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے