جیو ٹی وی نے مولانا فضل الرحمان کی تصویر کے نیچے ان کا نام مولانا ڈیزل لکھ دیا اور پھر۔۔۔ وہ کام ہو گیا جو کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

سینیٹ الیکشن کے باعث پاکستان کے پورے میڈیا میں ہی ہلچل مچی ہوئی تھی اور ہر ٹی وی چینل نتیجہ سب سے پہلے دکھانا چاہتا تھا اور اس حوالے سے تجزیے کیلئے معروف صحافی بھی اپنا کردار ادا کرتے رہے تاہم اس تیز رفتار کام میں اکثر اوقات ٹائپنگ میں غلطی بھی ہو جاتی ہے اور کئی الفاظ غلط تحریر ہو جاتے ہیں جو کہ سیدھا سکرین پر چل جاتے ہیں لیکن فوری انہیں درست بھی کر لیا جاتاہے تاہم ایسی ہی ایک غلطی آج جیونیوز نے بھی کر دی جس پر آج پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز پر سینیٹ انتخاب کے حوالے سے خصوصی پروگرام جاری تھا جس میں میزبانی کے فرائض رابعہ انعم انجام دے رہی تھیں اور ساتھ ساتھ سکرین پر انتخابات کا نتیجہ نشر کیا جارہاتھا جبکہ اسی دوران چینل کی جانب سے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر چلائی گئی اور ساتھ ہی ان کا نام بھی سکرین پر چلانے کے بجائے انہوں نے سیاسی مخالفین کی جانب سے ان کو مخاطب کرنے والے الفاظ میں مولانا فضل الرحمان کانام لکھ دیا جس نام سے عمومی طور پر عمران خان انہیں اپنی تقریروں کے درمیان مخاطب کرتے ہیں۔تاہم یہ ایک ٹائپو غلطی تھی جسے فوری درست بھی کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

اسلام آباد: اس سے قبل خورشید شاہ کو گزشتہ رات پولی کلینک اسپتال لے جایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے