سری دیوی کا بونی کپور سے پہلے متھن سے خفیہ شادی کا انکشاف

ممبئی: سری دیوی کے بعد ان کی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا۔ بالی وڈ کی سپرسٹار سری دیوی کی بونی کپور سے پہلے کی خفیہ شادی کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں، جن میں ان کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا جا رہا ہے۔ ہندوستانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سری دیوی نے بونی کپور سے شادی کرنے سے پہلے معروف بالی وڈ سٹار متھن چکرورتی سے خفیہ شادی کر رکھی تھی۔ سری دیوی کی یہ شادی 3 سال تک قائم رہی پھر ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے