معروف گلوکار شہزاد رائے نے سعودی عرب کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈ یا پر طوفان آگیا

کراچی: معروف گلو کار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے سعودی عرب کے بارے میں ایسا طنزیہ شعر شیئر کردیا کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،معروف اینکر وسیم بادامی نے بھی شہزاد رائے کو طنز کرنے پر پکڑ لیا۔ تفصیل کے مطابق شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شعر شیئر کیا۔

سانوں شریعت والے پل تے بلا کے
سعودی ماہی ۔۔۔ لبرل ہوگیا

معروف گلوکار نے اس شعر کے ساتھ طنزیہ انداز میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس شعر کا شاعر کون ہے ؟”لا حول ولا قوة “کیا زمانہ آگیا ہے ،توبہ توبہ ۔شہزاد رائے نے یہ پیغام دیا تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لو گوں نے اپنے بھر پور جذبات کا اظہار کیا۔

معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے کہا کہ شہزاد بھائی شرارتی نہ بنیں۔ اس پر جواب دیتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ سر آپ بہت تیز ہیں۔ برادر ایک آپ ہی ہیں جو ابھی تک غیر متنازعہ چل رہے ہیں، براہ کرم سیاست اور مزہبی منافرت کے حصہ نا بنیں، آپ فنکار ہیں آپ ہردلعزیز ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ایک ہی نا اہل شخص ہے میڈ یا پر یہ اس کی کارستانی ہے۔ ایک اور شخص نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نسلی مسلمان ہیں پر اصلی مسلمان نہیں ہیں

 

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے