احتساب عدالت سے واپسی پر مریم نواز اور نواز شریف اسلام آباد کی ایک بیکری میں گئے تو وہاں موجود شہری نے نواز شریف کے ساتھ کیا سلوک کیا، آپ بھی دیکھ کے حیران رہ جائیں

اسلام آباد،سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد بلیو ایریا کی بیکری پہنچ گئے جہاں وہ شہریوں سے گھل مل گئے اور خریداری بھی کی۔بیکر ی میں موجود شہری سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان کے سلفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر ایک شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سی پیک کی سزا دی جا رہی ہے، شہری کا کہناتھا کہ نوازشریف کا یہ قصورہے کہ یہ سی پیک پر کام کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نے موٹروے بنایا یہ ان کا قصور تھا۔شہری کا کہناتھا کہ سی پیک امریکا کی نظر میں کھٹک رہا ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے اظہاریکجہتی کرنے پر شہری کا شکریہ اداکیا اور مصافحہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد: سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے