کھیتوں سے گزرتا کسان، اچانک اسے گوبر کے ڈھیر میں کچھ عجیب سی چیز نظر آئی، مٹی ہٹا کر دیکھا تو ہوش اُڑ گئے

نئی دہلی: بھارت میں ایک کسان کھیتوں سے گزر رہا تھا کہ اسے گوبراور کچرے کے ڈھیر میں کوئی عجیب سے چیز نظر آئی۔ جب اس نے گوبر ہٹا کر دیکھا تو ایسا منظرسامنے تھا کہ اس کے ہوش اڑ گئے اور پورے گاﺅں میں کھلبلی مچ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں 35سالہ کسان ارجن پرساد گاﺅں کے قریب ہی کھیتوں میں جا رہا تھاجب اسے گوبر میں یہ چیز نظر آئی۔ جب اس نے اوپر سے گوبراورکچرا ہٹایا تو نیچے ایک نومولود بچے کی لاش موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق ارجن یہ دیکھ کر واپس بھاگا اور گاﺅں والوں کو صورتحال سے آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”جب ہم گاﺅں والوں کی اطلاع پر وہاں پہنچے تو بچہ مردہ حالت میں موجود تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے اور اس کے نتائج آنے پر ہی اس کی موت کی وجہ معلوم ہو پائے گی۔بظاہر لگتا ہے کہ بچے کی عمر محض چند گھنٹے کی تھی جب اسے اس ڈھیر کے نیچے دبا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا میں یورپی مصنوعات اب مزید مہنگی ہوجائیں گی کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے