ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں، ہمیں اپنا کام کرنے دیں، مشاہد اللہ خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آپ نے نواز شریف کو وزارت عظمٰی سے تو ہٹا دیا مگر وہ اور بھی مضبوط ہو گئے۔ نواز شریف کا راستہ روکنے والے نہیں روک سکے، ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا راستہ روکنے والے نہیں روک سکے، آپ نے وزیر اعظم سے تو ہٹا دیا مگر وہ اور بھی مضبوط ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی اپنی حدود میں رہنا پڑے گا، پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دیں اور عدلیہ اپنا کام کرے، بصورت دیگر پارلیمنٹ کو ایکشن لینا پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گورننس ایک ادارے نے اپنے ہاتھ میں لے لی تو ملک رک جائیگا، ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں، آپ ہمارا کام اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ہمیں قانون سازی کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے