’میری ٹیچر رات کو 11 بجے آتی ہے اور مجھے اپنے ساتھ۔۔۔‘ 14 سالہ بچے نے اپنے ماں باپ کو اپنی استانی کی ایسی شرمناک ترین بات بتادی کہ کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کرسکتے تھے

نیویارک: امریکہ میں ایک 14سالہ لڑکا اکثر رات کو گھر سے غائب ہوجاتا تھا اور والدین کے پوچھنے پر بھی کچھ نہیں بتاتا تھا۔ پھر ایک روز اس نے والدین کے سامنے ایسی حقیقت کھول دی کہ ماں باپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس آٹھویں جماعت کے طالب علم نے والدین کو بتایا کہ میری سائنس کی ٹیچر کے ساتھ میرے جنسی تعلقات ہیں۔ وہ رات کو گیارہ بجے آتی ہے اور مجھے ساتھ لے جاتی ہے اور ہم تنہائی میں ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ لڑکا امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیو سمرنا کے ایک سکول میں 26سالہ سٹیفنی پیٹرسن نامی لڑکی کا سٹوڈنٹ تھا جس نے اس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کر رکھا تھا۔ والدین نے بیٹے کے اس انکشاف پر سٹیفنی کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی جس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ بچے نے یہ بھی بتایا کہ سٹیفنی اس کے لیے چرس بھی خرید کر لاتی تھی اور اسے موبائل فون پر اپنی برہنہ تصاویر بھی بھیجتی تھی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ سٹیفنی شادی شدہ ہے اور اس کے باوجود اس نے بچے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا۔ عدالت نے سٹیفنی کو25ہزار ڈالر (تقریباً25لاکھ روپے) بانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رابرٹ او برائن امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی مقرر

رابرٹ او برائن امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی مقرر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے حال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے