CHAIRMAN SENATE, MIAN RAZA RABBANI PRESIDING OVER SENATE SPECIAL SESSION TO COMMEMORATE THE 44TH FOUNDATION DAY OF SENATE AT PARLIAMENT HOUSE, ISLAMABAD ON AUGUST 05, 2016.

سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل، ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد: سینیٹ میں ملک کے چاروں صوبوں، فاٹا اوروفاقی دارالحکومت کی 52 نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں اسمبلیوں میں سینیٹ کی 52 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو اسمبلی سیکرٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔

تمام ووٹر ایک ہی راستے سے پولنگ اسٹیشن جائیں گے اور کسی کے لیے کوئی خاص راستہ مختص نہیں ہوگا۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی ہوگی، بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا، بیلٹ پیپرپولنگ اسٹیشن سے باہر لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی، بیلٹ پیپر کو خراب کرنے، جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ کے دوران ریٹرننگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے، کسی بھی قسم کی بےقاعدگی یا بدنظمی پر آر او انتخابی عمل معطل کر سکے گا، ریٹرننگ افسر کو سمری ٹرائل کرکے فوری سزا سنانے کا حق حاصل ہوگا، وہ غیر متعلقہ شخص کو بیلٹ پیپر دینے پر فوری سزا سنا سکتا ہے، اس کے علاوہ ریٹرننگ افسرکو بیلٹ پیپر منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور 6 ماہ سے 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن مجازہے کہ جرمانہ اور قید کی سزا ایک ساتھ سنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے