میرے شوہر نے مجھے 3 راتیں امام مسجد کے ساتھ گزارنے پر مجبور کیا تاکہ۔۔۔‘ خاتون نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا چہرہ شرم سے لال ہوگیا

نائیجیریا کی ایک عدالت میں اس وقت عجیب شرمناک صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون یہ شکایت لے کر پہنچ گئی کہ اس کے خاوند نے عملیات کی آڑ میں ایک امام مسجد سے اس کی عصمت دری کروائی ہے۔
ویب سائٹ 247nigerianewsupdate.co کے مطابق موسلی موتو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے خاوند کا بزنس اچھا نہیں چل رہا تھا اور وہ اس معاملے میں پریشان رہتا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ ایک امام مسجد کو جانتی تھی لہٰذا رہنمائی کے لئے اسے اپنے خاوند سے ملوانے کے لئے لے آئی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے امام مسجد کے ساتھ ملکر کوئی ساز باز کی اور بزنس کی ترقی کے لئے کئے جانے والے عملیات کے نام پر امام مسجد نے تین راتوں تک اس کی عصمت دری کروائی۔
دوسری جانب خاتون کے شوہر گبینگا نے عدالت کو کچھ اور ہی کہانی سنا دی۔ اس کا کہنا تھا اس کی اہلیہ نے امام مسجد کے ساتھ خفیہ مراسم استوار کر رکھے تھے اور وہ اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے اسے گھر لے کر آئی تھی۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ وہ امام مسجد کو اپنے ساتھ گھر لے کر آئی اور عملیات کے نام پر تین راتیں بیڈ روم میں اس کے ساتھ گزاریں۔
اپنی اہلیہ کو بدکار قرار دیتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اب وہ اسے اپنے گھر میں نہیں رکھ سکتا۔ خاتون نے بھی طلاق کا مطالبہ کر دیا مگر صرف جج ہی تھا جسے ان کا گھر بچانے کی فکر لاحق تھی۔ جج نے دونوں کو حکم دیا کہ وہ چند دن اس معاملے پر غور و خوض کریں اور کوشش کریں کہ صلح صفائی کر کے اپنا گھر اجڑنے سے بچا لیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے