کوہاٹ میں زبانی تکرار پر 4 افراد کا لرزہ خیز قتل

ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقہ نوے کلے (اتحاد کالونی) میں زبانی تکرار پر 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ کوہاٹ کینٹ پولیس کے مطابق گذشتہ شب اتحاد کالونی میں سابقہ زبانی تکرار کی بناء پر ملزمان محمد قاسم، اسرار، جان محمد، عمر فاروق، محمد، سید اکبر، خان اکبر اور عثمان نے فائرنگ کرکے محمد بلال، محمد شفیق، احسان اللہ اور محمد روؤف کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردیئے جس کے دوران 4 ملزمان محمد قاسم، اسرار، جان محمد اور عمر فاروق کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، کارتوس اور چارجز برآمد کرلئے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں

بلاول بھٹو سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں

پشاور: محمود خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے