KARACHI, PAKISTAN, MAY 27: CEO of Axact, Shoaib Sheikh is being escorting by FIA staffs as he presented in front of District South Special Court, on Wednesday, May 27, 2015. The Corporate Crime Circle of the Federal Investigation Agency lodged a fraud and forgery case against the Axact CEO Shoaib Sheikh in the wee hours of Wednesday, taking the central character in the fake degree scam into custody. (Adeel Raza/PPI Images).

ایگزیکٹ اسکینڈل: ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: سیشن عدالت نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم شعیب شیخ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 26 فروری کو ایگزیکٹ اسکینڈل میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور کی تھی اور ملزم کی حفاظتی ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔

عدالت کی جانب سے حفاظتی ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کیا تھا جس کے اگلے روز سیشن عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزم شعیب شیخ نے سیشن عدالت میں درخواستِ ضمانت دائر کی تھی جسے عدالت نے یکم مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

جیونیوز کےمطابق کراچی کی سیشن عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کے خلاف 17 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت کی اور عدالت نے صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن عدالت نے سہ پہر کو فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں

آئندہ چند روز گرمی شدت میں اضافے کا امکان ہے

آئندہ چند روز گرمی شدت میں اضافے کا امکان ہے

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں تین روز تک موسم شدید گرم رہنے کی پیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے