انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی پریا وریئر نے سری دیوی کی موت پر ایسا کام کردیا کہ ایک مرتبہ پھر ہر کسی کا دل جیت لیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری ہی دکھ کا اظہارکررہی ہیں اور وہیں راتوں رات سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا واریئر بھی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت پر انتہائی افسردہ ہو گئی ہیں تاہم انہوں نے سری دیوی کو ویڈیو پیغام جاری کر کے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری دیوی کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارتی میڈیا میں مسلسل چار روز تک کوئی اور خبر جگہ ہی نہ بنا پائی اور اس دوران مسلسل اداکارہ کی موت کی وجوہا ت سامنے لانے کی کوشش کی جاتی رہی تاہم دبئی پولیس نے پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث موت واقع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کیس کو بند کر دیا جس کے بعد ان کی باڈی کو بھارت پہنچایا گیا جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی ۔

ایسے موقع پر پریا واریئر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ سن کر بہت بڑا جھٹکا لگا کہ میری پسندیدہ اداکارہ سری دیوی اب نہیں رہیں لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ‘۔اس کے علاوہ پریا وارئیر نے اداکارہ کو شارخ خان کی فلم کا گانا ’کبھی الوداع نہ کہنا ‘ گا کر خراج تحسین پیش کیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پریا وارئیر شاندار اداکاری کے ساتھ ماہر گلوکارہ بھی ہیں اور ان کی آواز بھی انتہائی خوبصورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے