سری دیوی کے دبئی میں رہنے کی وجہ سامنے آگئی، ایسا انکشاف جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ممبئی: سری دیوی کو بطور اداکارہ تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن سری دیوی کو بطور مصورہ شاید کوئی بھی نہ جانتا ہو لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آنجہانی اداکارہ فارغ اوقات میں اپنی بھتیجی سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی تصاویر بناتی تھیں ، انہوں نے حال ہی میں دبئی میں سونم کپور کی پینٹنگ فروخت کرنی تھی تاہم موت نے انہیں مہلت نہ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی بالی وڈ سپر اسٹار سری دیوی نے مبینہ طور پر دبئی میں ہونے والی نمائش میں اپنی 2 تصاویر رکھی تھیں، جن کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی ادارے کو دی جانی تھی۔آنجہانی اداکارہ نے ایک پینٹنگ میں مائیکل جیکسن کے کلاسک پوز کو کینوس پر اتارا تھا جبکہ سونم کپور کی پینٹنگ میں بھی انہوں نے ان کی پہلی فلم ’سانوریا‘ سے ایک پوز بنایا تھا۔

سری دیوی کی بنائی ہوئی یہ پینٹنگز 8 سے 10 لاکھ روپے میں نیلام کی جائیں گی ، آنجہانی اداکارہ اِن پینٹنگز کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی ادارے کو دینا چاہتی تھیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ سری دیوی اپنے بھانجے کی شادی میں شرکت کے بعد اپنی پینٹگز کی فروخت کیلئے ہی دبئی میں رکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے