کراچی: افغان اور بنگالی شہریوں کے غیرقانونی شناختی کارڈ بنانے پر نادرا کا افسر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے سینئر ایگزیکٹیو آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے نادرا سرجانی آفس پر چھاپہ کے دوران سینئر ایگزیکٹیو آفیسر سلمان زبیری کو گرفتار کر لیا ۔  ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان زبیری افغان اور بنگالی شہریوں سے بھاری رشوت لیکر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی  شناختی کارڈ ز جاری کرتا تھا تاہم ملزم کو آج گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑروپے کرپشن سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے