کراچی: مختلف مقابلوں کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار

کراچی ۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ مختلف مقابلوں کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مخصوص گھر کا محاصرہ کیا گیا تو دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
انچارج سی ٹی ڈی جنید شیخ کہتے ہیں ہلاک دہشتگردوں میں عمر، عالم اور رانجھا شامل ہیں۔ جو قتل اور ڈکیتی سمیت 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔
کراچی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان مار دیئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیاایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ دانیال اور ریاض دہشتگردوں کے سہولت کار بھی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بال بیئرنگ، نٹ بولٹس، دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑروپے کرپشن سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے