سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 14 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

ریاض: سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 14 افراد کو پھانسی کی سزا سنادی گئی جب کہ دیگر 9 افراد کو ملک کا امن و امان خراب کرنے جرم میں قید کی سزا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں 14 افراد کو سزائے موت جب کہ دیگر 9 افراد کو 3 سے 15 سال کے درمیان قید کی سزاسنائی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پھانسی کی سزا پانے والے افراد ملک میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ دیگر افراد کو ملک میں افرا تفری اور لوگوں کو لوٹنے کے جرم میں  قید کیسزا دی گئی تاہم ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان تمام افراد کو کچھ سال قبل سعودی عرب کے مغربی صوبے میں مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپوں کے دوران 20 مظاہرین سمیت متعدد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ملکوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے