مشہورفٹبالرمیسی پر آف شورکمپنیاں بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع

بارسلونا:  ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ  فٹ بالر لیونل میسی پر ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلیے آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں کارروائی شروع ہوگئی۔

میسی اور ان کے والد جارج پرالزام ہے کہ انھوں نے اپنی آمدن سے ہسپانوی حکام کو ٹیکس کی مد میں 50 لاکھ امریکی ڈالر ادا نہیں کیے، مقدمے کی کارروائی اسپین میں ہو گی۔ استغاثہ نے باپ بیٹے کو ٹیکس چوری پر 22  ماہ قید کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ میسی 4 مرتبہ فیفا کے سال کے بہترین عالمی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹ بالروں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامیابی ٹیم پرفارمنس کا نتیجہ ہے، میچ میں بہت کیچز چھوڑے، سرفراز کا اعتراف

کامیابی ٹیم پرفارمنس کا نتیجہ ہے، میچ میں بہت کیچز چھوڑے، سرفراز کا اعتراف

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کامیابی ٹیم پرفارمنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے