چین ایسا ہتھیار ایجاد کررہا ہے جو خلاءکی چیر پھاڑ کرکے اس میں بلیک ہول بنادے گا، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

بیجنگ: لیزر ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلے ہی چین کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب اس ملک نے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر دیا ہے کہ جس کا باقی دنیا نے ابھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ چینی سائنسدان لیزرٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اتنی طاقتور لیزرٹیکنالوجی بنارہے ہیں جو خلاءکا سینا چیرنے کی طاقت رکھتی ہوگی اور حتیٰ کہ بلیک ہول یا کسی بڑے ستارے کی سمیولیشن بھی کرسکے گی۔

ویب سائٹ ’انکوئزیٹر‘ کے مطابق چینی ماہرین فزکس ’سپر انٹینس الٹر افاسٹ لیزر فسلٹی (ایس یو ایل ایف)‘ نامی دنیا کی جدید ترین لیبارٹری میں کام کررہے ہیں جہاں پہلے ہی دنیا کی طاقتور ترین روشنی کی لہریں پیدا کی جاچکی ہیں۔ دو سال قبل اسی لیبارٹری میں چینی سائنسدانوں نے 5.3 پیٹاواٹ کی لیزر بیم تیار کی تھی۔ اس لیزر کی ہر لہر ایک سیکنڈ کے ایک کھرب حصے کیلئے قائم رہ سکتی تھی۔ اب یہ سائنسدان اپنا پہلا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں جو 10پیٹاواٹ طاقت پیدا کرے گی، یعنی یہ اتنی طاقتور ہوگی کہ دنیا کے تمام بجلی گھروں کی طاقت کو اکٹھا کردیا جائے تو اس سے بھی 1000گنا زیادہ طاقتور ہوگی۔ سائنسدان توقع کررہے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

اس تجربے کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس میں ’سٹیشن آف ایکسٹریم لائٹ (ایس ای ایل)‘ نامی لیزر بنائی جائے گی جو 100 پیٹا واٹ طاقت کی حامل ہوگی۔ یہ لیزر ٹیکنالوجی پارٹیکل ایکسلریٹر اور آسٹروفزکس کے شعبوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔ اس کی مدد سے پہلی بار خلاءمیں الیکٹرون اور پوزیٹران ذرات پید اکرنے کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔ یہ تجربات ایٹمی انشقاق کے الٹ عمل کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روشنی کو مادے میں تبدیل کرنے کا خواب پوراکرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کہیں آپ کے بچے بھی موبائل یا ٹیبلٹ کا استعمال تو نہیں کرتے؟

کہیں آپ کے بچے بھی موبائل یا ٹیبلٹ کا استعمال تو نہیں کرتے؟

ماہرین نے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو متنبہ کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے