اس بار پنجاب میں ہی حکومت بنانی ہے: آصف زرداری

تونسہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس بار پنجاب میں ہی حکومت بنانی ہے۔ تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں اور نوازشریف مظلوم کیسے ہیں، 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہیں، یہ مظلوم ہیں، اپوزیشن میں خود ہیں اور حکومت ان کی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان کا ہے اس کے باوجود مظلوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، پہلے جج نے مجھے سزا دی پھر وہ سزا سپریم کورٹ نے ختم کی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے، ہم نے اس بار حکومت ہی پنجاب میں بنانی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہ منصوبے کا ایسے افتتاح کرتے ہیں جس کی شروعات اور اختتام ہی نہیں ہوتا جب کہ انہوں نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں، ان کے اور منگولیا کے سی پیک کو دیکھ لیں، آپ نے چین سے ٹرامے لگوائی ہیں، یہ سوچ سوچ کا فرق ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ پاناما باہر سے شروع ہوا، یہ کسی سیف الرحمان نے شروع نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا جس میں یہ بھی شامل ہوگئے۔ آصف زرداری نے راؤ انوار سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے رانا مشہود کو رواں ماہ 22 اگست کو گیارہ بجے طلب کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے